24 اکتوبر ، 2024
بنگلا دیشی حکومت نے شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ چھاترا لیگ پر پابندی عائد کردی۔
بنگلا دیشی حکومت نے سابق حکمران جماعت کے طلبہ ونگ کو دہشت گرد تنظیم بھی قرار دے دیا، چھاتر لیگ پر مظاہرین پر پُرتشدد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
بنگلادیشی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ پر پابندی عائد کی ہے۔
بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران چھاترا لیگ کے لوگوں نے یونیورسٹی کیمپس میں طلبا مظاہرین پر حملے کیےتھے۔
پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 700 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔
پرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید دباؤ کے پیش نظر استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔
شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی۔