Time 25 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے 29 ویں روز متحدہ عرب امارات کے تحت ’فلیور آف دی یو اے ای‘ کا انعقاد

ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے 29 ویں روز متحدہ عرب امارات کے تحت ’فلیور آف دی یو اے ای‘ کا انعقاد
فوٹو: اے سی پی

آرٹس کونسل کراچی میں جاری عالمی کلچر فیسٹیول کے 29 ویں روز متحدہ عرب امارات کے تحت فیسٹیول" فلیور اف دی یو اے ای " کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ثقافتی موسیقی، رقص اور کھانوں کی وجہ سے ایونٹ میں خوب رونق رہی، قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی نے روایتی خیمے لگا کر مہمانوں کی خاطر تواضع کی، خود بھی رقص کیا اور مہمانوں کو اس میں شریک کیا۔

قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی نے بتایا کہ بہت جلد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ثقافت کے فروغ کیلئے ایک منفرد ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔

آرٹس کونسل میں جنگ اورجیو کے اشتراک سے جاری عالمی کلچر فیسٹیول کے 29 ویں روز امریکی فنکاروں کی جانب سے تھیٹر پلے بھی پیش کیا گیا جسے شائقین کی جانب سے خوب داد ملی۔

ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے 29 ویں روز متحدہ عرب امارات کے تحت ’فلیور آف دی یو اے ای‘ کا انعقاد
فوٹو: اے سی پی


امریکی تھیٹر گروپ کی جانب سے پیش کیے گئے کھیل کا نام ’Inspiritus‘ تھا اور اس میں صرف دو ہی کردار تھے، امریکی فنکاروں کی جانب سے پیش کیے گئے کھیل میں تھیٹر کی صنف مائم پیش کی گئی تھی جس میں بنا کچھ کہے محبت، ہنسی اور رشتوں سمیت مختلف موضوعات کو کھیل کا حصہ بنایا گیا۔

عوام کو تھیٹر پسند آیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے کھیل لازمی ہونے چاہییں تاکہ تھیٹر دیکھنے والے بھی اس صنف سے مانوس ہوسکیں۔ تھیٹر دیکھنے والوں میں غیر ملکی افراد بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :