Time 25 اکتوبر ، 2024
دنیا

بھارت: میوزک اسپیکر کی مرمت کیلئے پیسے نہ دینے پربیٹے نے ماں کو اینٹیں مار کر قتل کردیا

بھارت: میوزک اسپیکر کی مرمت کیلئے پیسے نہ دینے پربیٹے نے ماں کو اینٹیں مار کر قتل کردیا
ملزم موہت کو نوراتری کیلئے مندر میں جانے اور اسپیکر کی مرمت کیلئے 20 ہزار بھارتی روپے کی ضرورت تھی بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

میوزک اسپیکر کی مرمت کیلئے پیسے نہ دینے پر نوجوان نے اینٹوں سے ماں کا چہرہ کچل دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد میں پیش آیا جہاں سنگدل بیٹا اپنی ماں کا قاتل بن گیا۔

55 سالہ خاتون سنگیتا ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی اور اسے کے 2 بیٹے موہت اور منیش ہیں، منیش نئی دہلی میں سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے جب کہ  26 سالہ موہت مختلف تقریبات میں ساؤنڈ سسٹم والے ڈی جے کے طور پر کام کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ موہت کو نوراتری کیلئے مندر میں جانے اور اسپیکر کی مرمت کیلئے 20 ہزار بھارتی روپے کی ضرورت تھی جس کیلئے اس نے اپنی ماں سے پیسے مانگے، ماں نے نہ صرف پیسے دینے سے انکار کیا بلکہ موہت کو ڈانٹا بھی، اس کے ساتھ ہی اپنی تمام تر جائیداد بڑے بیٹے کے نام کرنے کی دھمکی بھی دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے روز موہت نے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی اور ماں کو مارنے کا منصوبہ بنایا، منصوبے کے تحت موہت نے ماں کو اس کی فیکٹری سے موٹر سائیکل پر لیا اور گھر چھوڑنے کا کہہ کہ دور دراز علاقے میں لے گیا اور اینٹیں مار کر قتل کردیا۔

خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی اور کارروائی کرتے ہوئے موہت اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :