پاکستان

مجھےکورٹ پہنچنا تھا، کوئی طاقت اپنی پروفیشنل ڈیوٹی سے نہیں روک سکتی: ایمان مزاری

مجھےکورٹ پہنچنا تھا، کوئی طاقت اپنی پروفیشنل ڈیوٹی سے نہیں روک سکتی: ایمان مزاری
ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی— فوٹو:فائل

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا کہ مجھےکورٹ پہنچنا تھا اور کوئی طاقت مجھے اپنی پروفیشنل ڈیوٹی سےنہیں روک سکتی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ایمان مزاری ایڈووکیٹ کا کہناتھاکہ میں نے کوئی قانون نہیں توڑا اور مجھےسڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست جب چاہے جہاں چاہے رکاوٹیں کھڑی کردیتی ہے۔

ایمان مزاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ میں ایک پروفیشنل وکیل ہوں، مجھےکورٹ پہنچنا تھا اور کوئی طاقت مجھے اپنی پروفیشنل ڈیوٹی سےنہیں روک سکتی۔

خیال رہے کہ ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے، گالی گلوچ کی، واقعہ صبح زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا جب ٹیموں کو اسٹیڈیم پہنچایا جا رہا تھا۔

مزید خبریں :