Time 26 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پارٹی سے نکالنے کی باتوں سے سروکار نہیں، بانی پی ٹی آئی کا لیگل ایڈوائزر ہوں،: فیصل چوہدری

پارٹی سے نکالنے کی باتوں سے سروکار نہیں، بانی پی ٹی آئی کا لیگل ایڈوائزر ہوں،: فیصل چوہدری
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کا لیگل ایڈوائزر ہوں،  مجھے پارٹی سے نکالنے کی باتوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو صاف بتادیا تھاکہ ڈی چوک پراحتجاج میں پارٹی لیڈرشپ غائب ہوگئی تھی اور کارکن بے یار و مددگار تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ انہیں کیسے حالات میں رکھا گیا ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو انتظار پنجوتھا کی گمشدگی کے بارے میں بھی بتا دیا ہے،  جو میں نے باہر دیکھا وہ اندر جا کر بتا دیا اور جو اندر دیکھا وہ باہر آ کر بتایا،  آئندہ بھی یہی کروں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے الگ کردیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپس سے بھی نکال دیا گیا۔

فیصل چوہدری اور انتظارپنجوتھا چند رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی کیلئے کوششیں کر رہے تھے، معلوم ہوا ہے کہ فیصل چوہدری نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو بعض رہنماؤں کی شکایت لگائی تھی۔

فیصل چوہدری اور انتظار پنجوتھا پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بغیر بعض ملاقاتوں پر کام کر رہے تھے۔

مزید خبریں :