Time 26 اکتوبر ، 2024
کھیل

کسی کو نہیں ڈرایا، اللہ نے لُک ہی ایسی دی اگر ہنسوں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں: ساجد خان

کسی کو نہیں ڈرایا،  اللہ نے لُک ہی ایسی دی اگر  ہنسوں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں: ساجد خان
پاکستان کے عوام کو اس جیت کی ضرورت تھی، کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ٹاس ہار کر بھی میچ جیتنے کی خوشی کچھ اور ہوگی: ٹیسٹ کرکٹر/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے انہیں لُک ہی ایسی دی ہے  اگر وہ ہنسیں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا جو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

نعمان علی نے سیریز میں 20 اور ساجد خان نے 19 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ساجد خان کو شاندار بولنگ پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ساجد خان کی گفتگو

میچ کے بعد گفتگو میں ساجد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو  نہیں ڈرایا ہے، اللہ نے لُک  اور آنکھیں ہی ایسی دی ہیں کہ ہنسیں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں،اس میں میرا کیا قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اس جیت کی ضرورت تھی، کپتان  شان مسعود نے کہا تھا  کہ ٹاس ہار کر بھی میچ جیتنے کی خوشی کچھ اور ہوگی۔

ساجد خان کا کہنا تھا کہ بڑے اسٹارز کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں، سینئرز ہوں یا جو نیئرز ، سب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔

نعمان علی کی گفتگو 

دوسری جانب اسپنر نعمان علی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کی بہت خوشی ہوئی، ہمیں مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق جیسے اسپنرز کی ضرورت ہے لیکن اگر  ہمیں اسپنرز تیار کرنے ہیں تو ریڈ بال کھیلنا ہوگا۔

مزید خبریں :