27 اکتوبر ، 2024
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
محسن نقوی کے ساتھ سلیکٹر عاقب جاوید ،محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی لاہور پہنچے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے اسلام آباد میں مختلف اجلاسوں میں ملاقاتیں اور مشاورت کیں۔ عاقب جاوید، محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی اجلاسوں میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق آج سہ پہر پریس کانفرنس میں وائٹ بال ٹیموں اورکپتان کا اعلان کیاجائےگا۔ محمد رضوان اور سلمان آغا کوذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔