Time 27 اکتوبر ، 2024
کھیل

کونسے اہم قومی کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے؟

کونسے اہم قومی کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے؟
پی بی بی نے اس بار کئی اہم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کر دیا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 قومی کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے تاہم کئی اہم کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پی سی بی کی جانب سے 25 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے جس میں بابر اعظم اور محمدرضوان اے کیٹیگری میں شامل ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو بی کیٹیگری کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش ہوئی ہے ان میں حارث رؤف، سلمان علی آغا اور شان مسعود بھی شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بولنگ کرنے والے ساجد خان کو بھی سی کیٹیگری کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ نعمان علی کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش فٹنس سے مشروط ہے۔

تاہم کچھ ایسے اہم کھلاڑی بھی ہیں جو اس بار قومی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

آل راؤنڈر محمد نواز، سابق کپتان سرفراز احمد اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو سنٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا جبکہ فہیم اشرف، افتخار احمد اور احسان اللہ بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ طیب طاہر، شاہنواز دھانی، محمد حارث اور زمان خان بھی کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ ارشد اقبال، حسن علی، اسامہ میر، فخر زمان اور امام الحق بھی کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان، امام الحق، اسامہ میر کے فٹنس ٹیسٹ کچھ دنوں میں دوبارہ لیے جائیں گے، تینوں کھلاڑی ابتدائی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پرسینٹرل کنٹریکٹ میں نہیں ہیں، تینوں کی کنٹریکٹ میں شمولیت کا جائزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے تاحال ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جس نے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے معذرت کی ہو۔

مزید خبریں :