Time 28 اکتوبر ، 2024
کھیل

کپتان محمد رضوان نے ٹیم میں ہونیوالی گروپ بندی پر لب کشائی کردی

کپتان محمد رضوان نے ٹیم میں ہونیوالی گروپ بندی پر لب کشائی کردی
چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں__فوٹو: فائل

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں لیکن میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں، گروپ سے متعلق باتیں سنتا ہوں، ہاں میں گروپ کا حصہ ہوں  اور میں پورے پاکستان کے گروپ کا ہوں۔

پریس کانفرنس کے دوران کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کل بھی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھا تھا اور مشاورت ہوئی، ہمارا فوکس طویل مدت کا ہے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور مینٹور ایک پیج پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے کہ ہماری ٹیم بہترین ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بڑے ایونٹس کے لیے اچھا کمبی نیشن بن جائے،چیمپئنز کپ میں سب نے دیکھا کہ ہمارے نوجوان کیسے ہیں، ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے، گیپ ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا جب کہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔

مزید خبریں :