29 اکتوبر ، 2024
کراچی میں فلیٹ سے ایک شخص کی 3 سے 4 روز پرانی گولی لگی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 5 توحید کمرشل میں فلیٹ سے 3 سے 4 روز پرانی لاش ملی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر گولی کا نشان ہے اور مقتول کی شناخت غنی الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش جس فلیٹ سے ملی ہے وہ اسے بیٹھک کے طور پر استعمال کرتا تھا، مقتول کلفٹن شاہ رسول کالونی کا رہائشی تھا، واقعہ قتل ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔