22 فروری ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریزکی تصدیق کے عمل سے پیچھے ہٹنے کا تاثر مسترد کر دیا اور واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریز کی تصدیق سے پیچھے ہٹ رہا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنا ئے جائے گا تاکہ ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت یا نااہلی سے متعلق آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کو مکمل طور پر نافذ العمل کیا جاسکے۔