Time 30 اکتوبر ، 2024
دنیا

حماس نے جنگ بندی پر بات چیت کیلئے مشروط رضا مندی ظاہر کردی

حماس نے جنگ بندی پر بات چیت کیلئے مشروط رضا مندی ظاہر کردی
جنگ بندی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا: سینئر رہنما حماس/ فائل فوٹو

 فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہر نے اسرائیل سے جنگ بندی پر بات چیت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہر نے کہا کہ جنگ بندی بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔

دوسری جانب غزہ میں فسلطینیوں کا بے دریغ قتل عام جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  143افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیہ میں 2 رہائشی عمارتوں کو بمباری سے تباہ کیا  اس دوران عمارت میں  پناہ لینےوالے 119 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ  نے 4اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے۔

مزید برآں  اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی بمباری کی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 82 افراد شہید اور 180 زخمی ہوگئے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم  حزب اللہ نے  شمالی اسرائیل میں3 ڈرون حملے کیے اس دوران ایک اسرائیلی مارا گیا۔


مزید خبریں :