30 اکتوبر ، 2024
بالی وڈ اداکارہ اندرا کرشن نے فلم تیرے نام کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا جس میں وہ سلمان خان سے خوفزدہ ہوگئی تھیں۔
اداکارہ اندرا کرشن نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں 2003 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم تیرے نام کے سیٹ پر پیش آئے دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے 'تیرے نام ' فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے ساتھ مذاق کیا تھا جس سے میں خوفزدہ ہوگئی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے مذاقاً مجھے کہا کہ'اگر مجھے تھوڑا سا بھی لگا ناں اندرا، تو دیکھنا میں کیا کرتا ہوں، میں ہنگامہ مچا دوں گا۔'
اندرا کرشن نے بتایا کہ سلمان کی بات سن کے بہت ڈر گئی تھی کیونکہ مجھے فلم کے سین کیلئے سلمان کو تھپڑ مارنا تھا، میرے ہاتھ کانپنے لگ گئے تھے لیکن سلمان نے مجھے بہت پیار دیا، بہت آرام سے کام کیا، مجھے کبھی ایسا لگا ہی نہیں یہ سلمان خان ہے، ان کی بات ہی الگ ہے۔'