30 اکتوبر ، 2024
آسٹریلیا کے ساحل پر عجیب و غیر آبی مخلوق نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کے ساحل ہارس شو بے پر ایک خاتون اپنے کتے کے ہمراہ چہل قدمی پر گئی جہاں اس نے ساحل پر دور تک پھیلی دلچسپ مخلوق کو دریافت کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آبی مخلوق 3 میڑ لمبی تھی جبکہ اس کا سر شیل نما تھا، خاتون شہری نے ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا اور اپنی حیرانگی کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے میرین ایکولوجسٹ ڈاکٹر زو ڈبلڈے نے بتایا کہ یہ مخلوق کچھ اور نہیں بلکہ گوز بارنیکلز ہے جو سمندر میں چٹانوں سے جڑی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متاثر کن جھرمٹ ممکنہ طور پر اپنے اصل لنگر سے علیحدہ ہوگیا تھا، جسے 'مدر شپ' کا نام دیا گیا ہے اور یہ لہروں سے بہتا ہوا ساحل پر آپہنچا۔
ڈاکٹر زو ڈبلڈے نے یہ بھی بتایا کہ گوز بارنیکلز عام طور پر آسٹریلیا کے پانیوں میں پائے جاتے ہیں لیکن ان کا اتنی بڑی تعداد میں دیکھا جانا غیر معمولی ہے۔