Time 31 اکتوبر ، 2024
صحت و سائنس

گزشتہ سال پاکستان میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ ہوا: عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ

گزشتہ سال پاکستان میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ ہوا: عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ
2023 میں تقریباً دنیا بھر میں 82 لاکھ افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی: رپورٹ/ فائل فوٹو

کراچی: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تپ دق سے متعلق رپورٹ شائع کردی گئی۔

عالمی ادارہ صحت رپورٹ کے مطابق 2023 میں تقریباً دنیا بھر میں 82 لاکھ افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1995 کے بعد تپ دق کے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 2023 میں سامنے آئی، اس بیماری نے  30 ممالک میں غیر متناسب طور  پر لوگوں کو متاثر کیا جب کہ تپ دق کے زیادہ کیسز بھارت، انڈونیشیا، چین، فلپائن اور پاکستان میں ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 82 لاکھ میں ایک چوتھائی سے زیادہ کیسز بھارت میں پائے گئے اور پاکستان میں بھی تپ دق کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں ٹی بی سے متاثر 55 فیصد افراد مرد اور 33 فیصد خواتین تھیں جبکہ 2023 میں 12 فیصد بچے اور نوجوان بھی تپ دق سے متاثر ہوئے، اب بھی ٹی بی زیادہ لوگوں کی ہلاکت اور بیماری کا باعث بن رہا ہے۔

مزید خبریں :