Time 31 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ویڈیو: راولپنڈی میں چٹان کے سوراخ میں پھنسے بچے کو 24 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا گیا

راولپنڈی: کہوٹہ میں چٹان کے سوراخ میں پھنسے بچےکو نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق  بچے کو ریسکیو اہلکار، پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے سوراخ سے نکالا گیا اور بچے کی حالت بہتر ہے۔

پتھر میں پھنسے بچے  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کل اپنی بکریاں لے کر یہاں آیا تھا اور مجھے اس سوراخ کا پتا نہیں تھا، میں گزشتہ روز 11 بجے پتھر میں پھنس گیا تھا۔

بچے نے کہاکہ ریسکیو اہلکار کل شام کو پہنچے تھے اور رات بھر میرے ساتھ ہی موجود رہے، اب میں بالکل ٹھیک ہوں اور چل سکتا ہوں۔

مزید خبریں :