01 نومبر ، 2024
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس وصولیوں میں 130 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہوگا، ہدف پورا کرنے کیلئے ہر حال میں منی بجٹ لانا ہوگا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے مقررہ دسمبر تک کا ہدف پورا نہ ہوا تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی وصولی میں مشکلات ہوں گی۔
رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ایف بی آر کو 980 ارب روپے اکٹھے کرنا ہیں لیکن ابھی تک صرف 775 ارب روپے اکٹھے ہو سکے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے،
ایف بی آر کے مطابق جدید سسٹم سے افسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی ہوگی، ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا حاصل کرکے ٹیکس کا درست تخمینہ لگا سکیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم کے تحت مرکزی اور شفاف ڈیٹا ایکو سسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جا سکے گی۔