23 فروری ، 2013
ممبئی…این جی ٹی…1983ء کی سپرہٹ بالی ووڈ فلم ہمت والا کا ریمیک بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے والا ہے جسکے لیے دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ڈسکو آئٹم سونگ "تھینک گاڈ اٹس فرائیڈے "کی وڈیو جاری کردی گئی ۔تھینک گاڈ اٹس فرائیڈے کے بولوں پر مبنی اس گانے کو سونیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سوناکشی ماضی کی معروف ہیروئن پروین بوبی اور سری دیوی کے روپ دھارے 80کی دہائی کا ڈسکو ڈانس کرتی نظرآرہی ہیں جبکہ گانے کی موسیقی سچن جگر نے دی ہے۔ بالی ووڈ کی مقبول جوڑی سری دیوی اور جیتندرا کی بلاک بسٹر فلم "ہمت والا"کے ریمیک کے لیے فلمساز و ہدایتکار ساجد خان نے اجے دیوگن اور تامل ہیروئن تمنا بھاٹیا کو ہیرو ہیروئن چنا ہے۔اجے دیوگن اور تمنا کیساتھ پریش راول اور مہیش منجریکر بھی فلم میں اہم کردارادا کررہے ہیں جبکہ جیتندرا،اکشے کمار اور سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنے ہیں۔ایکشن اور رومانس سے بھرپور اس فلم کو واشو بھگنانی اور UTVموشن پکچرز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جسکا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔