01 نومبر ، 2024
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
انٹربینک میں ڈالر277 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر گز شتہ روز 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں آج ڈالر 15 پیسے سستا ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔