Time 01 نومبر ، 2024
پاکستان

مالم جبہ منصوبے میں مبینہ بدعنوانی، عاطف خان کو محکمہ اینٹی کرپشن کے پی نے طلب کرلیا

مالم جبہ منصوبے میں مبینہ بدعنوانی، عاطف خان کو محکمہ اینٹی کرپشن کے پی نے طلب کرلیا
سب کو پتا ہے یہ کون کروا رہا ہے، ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہوں، مقدمہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئےبنایا گیا: عاطف خان کا ردعمل— فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عاطف خان کو مالم جبہ منصوبے میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں طلب کرلیا۔

ایٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا نے عاطف خان کو مالم جبہ میں اراضی کی لیز سے متعلق کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 نومبر کو طلب کیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر عاطف خان پر بطور وزیر سیاحت مالم جبہ میں اراضی کی غیر قانونی لیز کا الزام ہے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو  میں سابق صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھاکہ میں پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتا ہے یہ سب کون کروا رہا ہے، میرے خلاف مقدمہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میرا دامن صاف ہے، ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہوں، نیب پہلے سے انکوائری کرکے کیس کو بند کرچکا ہے۔ 

مزید خبریں :