02 نومبر ، 2024
وسطی اور جنوبی پنجاب مضر صحت اسموگ کی لپیٹ میں آگئے۔
پنجاب کے مختلف حصوں میں اسموگ کا راج بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے فضائی معیار خراب ہوگیا ہے۔
وسطی اور جنوبی پنجاب مضر صحت اسموگ کی لپیٹ میں ہیں اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات اسموگ کم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔
صبح سویرے لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہی جس کے سبب لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست پر آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔
لاہور کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 577 تک جا پہنچی جب کہ بھارت کے شہر کولکتہ کا دوسرا اور دارالحکومت دہلی کا تیسرا نمبر ہے۔
اس کے علاوہ ملتان اور اس کے گردونواح میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔