02 نومبر ، 2024
پشاور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔
پی ٹی اے کے مطابق 2020 سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 15 غیر اخلاقی مواد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوئے۔
پی ٹی اے کے مطابق ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کیےگئے۔ 2 ہزار 463 مواد مذہب کے خلاف اپ لوڈ ہوئے جنہیں بلاک کیا گیا۔ رواں سال 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوئے۔ رواں سال 24 ہزار 800 اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا۔
پی ٹی اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر13 لاکھ89 ہزار 181 غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ ہوئے۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کیےگئے۔
خیال رہےکہ ٹک ٹاک بندش سے متعلق کیس میں عدالت نے پی ٹی اے سے جواب طلب کیا تھا۔