Time 05 نومبر ، 2024
پاکستان

بھارت سےآلودہ ہوا کا دباؤ لاہور میں موجود، انتظامیہ کی گھروں کے کھڑکی دروازے بند رکھنے کی اپیل

لاہور: بھارت سے آلودہ ہوا کا دباؤ تاحال شہرکی جانب موجود ہے جس سے لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ 

سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب راجہ جہانگیر نے کہا ہے کہ بھارت سےآلودہ ہوا کا دباؤ لاہورکی جانب موجود ہے لہٰذا شہریوں سے گزارش ہے کہ گھروں کےدروازے اورکھڑکیاں بند رکھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب کے کسانوں سے اپیل ہے کہ فصلوں کی باقیات نہ جلائیں، ماسک کا استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائے رکھیں۔ 

سیکرٹری تحفظ ماحول کا کہنا تھا کہ لاہورمیں ائیرکوالٹی انڈیکس میں اضافے کا رجحان جاری ہے، مشرقی ہوائیں 4 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےلاہور کی طرف چل رہی ہیں۔ 


مزید خبریں :