Time 06 نومبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

بھارت: مندر میں آنیوالے ہندو ائیر کنڈیشن کا پانی مقدس سمجھ کر پی گئے، ویڈیو وائرل

بھارت میں مذہی عقائد کے نام پر عجیب وغریب رسموں اور روایات کا رواج تو عام ہےلیکن  اب مندر میں پوجا پاٹ کیلئے آنے والے ہندو  اے سی کا پانی بھی پی گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی شہر متھرا ورنداون کے’ بانکے بہاری مندر‘ میں پوجا پاٹ کیلئے آنے والے ہندو ہاتھی کے بت سے ٹپکنے والا پانی چرن امرت ’ بھگوان کرشن کے قدموں کا مقدس پانی ‘ سمجھ کر پی گئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ تعلیم کی 100 فیصد ضرورت ہے، مندر میں  لوگ اے سی کا پانی بھگوان کے قدموں کا مقدس پانی  'چرن امرت' سمجھ کر پی رہے ہیں'۔

وائرل ویڈیو میں  مندر آنے والے لوگوں کو ہاتھ  میں گلاس پکڑے  قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے،  مندر میں موجود افراد ہاتھی کے بت سے نکلتے پانی کو چرن امرت  سمجھتے ہوئے اسے پیالوں میں تو کہیں ہاتھوں میں جمع کرکے پی گئے۔

مقدس پانی سمجھ کر پیا جانے والا پانی ائیر کنڈیشن کا تھا: بھارتی میڈیا 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’مندر آنیوالے افراد نے جس پانی کو   مقدس سمجھ کر پیا  وہ دراصل اے سی سے نکلتا ہوا پانی تھا‘۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اے سی سے خارج ہونے والا پانی پینا صحت کیلئے شدید نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :