Time 05 نومبر ، 2024
پاکستان

صوبائی اسمبلی کی قرارداد سندھ ہائیکورٹ میں پیش، 90 فیصد کیسز آئینی بینچ منتقل ہوجائیں گے

صوبائی اسمبلی کی قرارداد سندھ ہائیکورٹ میں پیش، 90 فیصد کیسز آئینی بینچ منتقل ہوجائیں گے
کے ایم سی کے ٹھیکوں میں غیر شفافیت کا کیس بھی آئینی بینچ کو بھیجا جائے گا، آئینی بینچ آئین کے آرٹیکل 1 ( 199)اور(199)سی کے تمام کیسز سنے گا: چیف جسٹس ہائیکورٹ— فوٹو:فائل

صوبے میں آئینی بینچز بنانے سے متعلق سندھ اسمبلی کی قرار داد ہائیکورٹ پہنچا دی گئی جس کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی عدالت میں متعدد کیسز کی سماعت ملتوی ہوگئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کے ایم سی کے ٹھیکوں میں غیر شفافیت کا کیس بھی آئینی بینچ کو بھیجا جائے گا، آئینی بینچ آئین کے آرٹیکل 1 ( 199)اور(199)سی کے تمام کیسز سنے گا۔

عدالت نے کہا کہ جس درخواست میں بھی ہائیکورٹ سے ڈائریکشن مانگی گئی ہے وہ اب آئینی بینچ کی حدود میں ہیں اور ہائیکورٹ کے 90 فیصد کیسز آئینی بینچ منتقل ہوجائیں گے۔

اس سے قبل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی منظور شدہ قرار داد پیش نہ کرنے پر سرکاری وکیل پر اظہار برہمی کیا تھا اور کہا تھا کہ آج عدالتی کارروائیاں شروع ہونے سے پہلے ساڑھے 8 بجے قرار داد پہنچ جانی چاہیے تھی اور اب ہمیں متعدد کیسز کی سماعت ملتوی کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی ترمیم کے بعد آئینی بینچز تشکیل دینا جوڈیشل کمیشن کی ذمے داری ہوگی۔

مزید خبریں :