06 نومبر ، 2024
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پھر لاہور کا پہلا نمبر ہے۔
امریکی موسمیاتی ادارے نے خبردار کر تے ہوئے بتایا کہ آئندہ 3 روز تیز ہواؤں کے باعث اسموگ کی صورت حال مزید بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی ائیر انڈیکس کے مطابق 6،7 اور 8 نومبر کو لاہور کا آلودگی انڈیکس 600 سے 700 ہو سکتا ہے، مشرق سے مغرب کی طرف بھارت سے آنے والی اسموگ آلودہ ہوائیں لاہور اور ملحقہ پاکستانی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں۔
ادھر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے آئندہ 3 روز سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی ماہرین کی مشاورت سے مصنوعی بارش کا آپشن استعمال کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوت سے اسموگ پھیلانے والے ذرائع کو روکیں گے، شہری ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 1373 پر شکایت کریں اور گرین ایپ کا استعمال کریں۔