Time 07 نومبر ، 2024
دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ صدر تو منتخب ہوگئے لیکن اُن کیخلاف زیر سماعت کرمنل کیسز کا کیا ہوگا؟

ڈونلڈ ٹرمپ صدر تو منتخب ہوگئے لیکن اُن کیخلاف زیر سماعت کرمنل کیسز کا کیا ہوگا؟
فوٹو: فائل

گزشتہ روز امریکا میں ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شکست دیکر ڈونلڈ ٹرمپ صدر تو منتخب ہو گئے ہیں لیکن اُن کے خلاف 4 کرمنل کیسز اب بھی چل رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 4 کرمنل مقدمات میں سے ایک میں اُنہیں مجرم بھی قرار دیا جا چکا ہے۔

امریکا میں اس سے پہلے کبھی کسی مجرم کو صدر منتخب نہیں کیا گیا، نہ ہی کسی سابق صدر پر کرمنل چارجز لگے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر بنے تو خصوصی کونسل کے جیک اسمتھ کو نوکری سے نکال دیں گے اور اپنے خلاف فیڈرل کیسز ختم کر دیں گے۔

امریکی ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے خلاف فیڈرل کیسز خارج ہو سکتے ہیں اور ریاستی کرمنل کیسز اُن کی صدارتی مدت تک منجمد کیے جا سکتے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ نے 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 292 حاصل کیے۔

ٹرمپ کے مقابلے میں کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، 7 سوئنگ ریاستوں میں سے 4 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے۔

ایوان نمائندگان کی 201 نشستوں پر ریپبلکن جبکہ 183 نشستوں پر ڈیموکریٹس امیدوار کامیاب ہوئے اسی طرح سینیٹ میں ریپبلکن نے 52 اور ڈیموکریٹس نے 45 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں :