Time 07 نومبر ، 2024
کاروبار

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد حیران کن کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد حیران کن کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہوکر 2762 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد حیران کن کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں  5 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4630 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہوکر 2762 ڈالر فی اونس ہے۔