Time 07 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سلمان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی جان سے مارنےکی دھمکی

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بعد  اب کنگ  خان کہلائے جانے  والے شاہ رخ  خان کو  بھی جان سے مارنےکی دھمکی ملی ہے۔ 

بھارت میڈیا کے مطابق ممبئی کے  باندرا پولیس اسٹیشن میں ایک کال موصول ہوئی اور فون کرنے والے نے شاہ رخ خان سے 50 لاکھ تاوان مانگا جب کہ عدم ادائیگی کی صورت میں بالی وڈ خان کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس کو موصول فون ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور سے کیا گیا اور ٹریس کرنے کے بعد نمبر ایک فیضان نامی شخص کا نکلا مگر مبینہ ملزم نے کہا ہے کہ اس کا فون 2 نومبر کو چوری ہوگیا تھا۔ 

بھارتی میڈیاکےمطابق شاہ رخ خان سے متعلق دھمکی آمیز کال موصول ہونے کا مقدمہ باندرا پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی کامیابی کے بعد بھی  شاہ رخ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں جس کے بعد انھیں وائی پلس سکیورٹی دی گئی تھی۔ 

دوسری جانب سلمان خان کو دھمکی دینے والا لارنس بشنوئی کا بھائی کرناٹک سے گرفتار کرلیاگیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ممبئی پولیس ٹریفک کنٹرول کو 5 نومبر کو سلمان خان کے لیے دھمکی آمیزپیغام موصول ہواتھا جس میں سلمان خان سے 5کروڑ روپےطلب کیے گئے تھے اور عدم ادائیگی کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ 

مزید خبریں :