Time 09 اکتوبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کو فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں

مہاراشٹراکا وی آئی پی سکیورٹی یونٹ ہر وقت شاہ رخ کے ساتھ رہے گا، اس سکیورٹی یونٹ میں چھ پرسنل سکیورٹی افسران اور پانچ مسلح گارڈز شامل ہیں: رپورٹس—فوٹو: فائل
مہاراشٹراکا وی آئی پی سکیورٹی یونٹ ہر وقت شاہ رخ کے ساتھ رہے گا، اس سکیورٹی یونٹ میں چھ پرسنل سکیورٹی افسران اور پانچ مسلح گارڈز شامل ہیں: رپورٹس—فوٹو: فائل

بالی وڈ کے کنگ خان کو ان کی حالیہ فلموں کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے بعد ان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ نے  رواں سال دو سپر ہٹ فلمیں پٹھان اور جوان دیں جس کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے سپر اسٹار کو قتل کیے جانے کے دھمکی آمیز پیغامات مسلسل موصول ہورہے ہیں۔

اسی کے پیشِ نظر ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے شاہ رخ خان کو +Y کیٹیگری کی سکیورٹی فراہم کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کا وی آئی پی سکیورٹی یونٹ ہر وقت شاہ رخ کے ساتھ رہے گا، اس سکیورٹی یونٹ میں 6 پرسنل سکیورٹی افسران اور 5 مسلح گارڈز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کے ساتھ 2 مسلح گارڈز ہوتے تھے، شاہ رخ کے علاوہ اداکار سلمان خان کو بھی وائی پلس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال شاہ رخ خان کے لیے خاصہ اچھا ثابت ہوا، کچھ ماہ قبل ریلیز ہونے والی یش راج فلمز کی پٹھان نے پوری دنیا میں کامیابی سے بزنس کرتے ہوئے 1050 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا جب کہ فلم جوان اب تک پوری دنیا میں 1090 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

مزید خبریں :