Time 08 نومبر ، 2024
پاکستان

ملک میں انسداد دہشتگردی کے 2 ہزار سے زائد مقدمات اب تک فیصلوں کے منتظر

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اے ٹی سی ججوں کے اجلاس میں انکشاف ہوا ملک میں اس وقت انسداد دہشت گردی کے 2 ہزار 273 کیس زیر التوا ہیں جبکہ صرف سندھ میں 1 ہزار 372 کیس فیصلوں کے منتظر ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور انصاف میں تاخیر نہ ہونے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس میں مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے اضافی انسدادِ دہشتگردی عدالتوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت زیرالتوا ٹیکس کیس نمٹانے سے متعلق بھی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے 3 ہزار 496 ٹیکس کیس زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے طویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس سے متعلق کیسز کو نمٹانے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں :