Time 08 نومبر ، 2024
جرائم

غیر حاضری کیوں لگائی؟ پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سینئر افسر کو قتل کرکے خودکشی کرلی

غیر حاضری کیوں لگائی؟ پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سینئر افسر کو قتل کرکے خودکشی کرلی
سکیورٹی افسر انسپکٹر نے کانسٹیبل کی غیر حاضری لکھوائی جس پر جھگڑا ہوگیا: پولیس/ فائل فوٹو

شیخوپورہ: فاروق آباد پولیس ہیڈ کواٹرز میں ڈیوٹی چیکنگ پر جھگڑے میں 2  پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر نے کانسٹیبل کی غیر حاضری لکھوائی جس پر جھگڑا ہوگیا، اس دوران کانسٹیبل نے انسپکٹر کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول انسپکٹر کی شناخت محمد افضل اور کانسٹیبل کی شناخت محمد طاہر کے نام سے ہوئی، کانسٹیبل طاہر کی ڈیوٹی پی سی ٹریننگ اسکول کے پرنسپل آفس کے باہر لگائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر افضل نے چیک کیا تو کانسٹیبل طاہر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، انسپکٹر افضل نےکانسٹیبل کی غیر حاضری کا روزنامچے میں اندراج کروایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ غیر حاضری کا اندراج کروانے پر کانسٹیبل اور انسپکٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :