08 نومبر ، 2024
پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیس سامنے آگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہوگئی۔
پولیو کا نیا کیس صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی اور خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں رپورٹ ہوا۔
ذرائع نیشنل ای او سی کے مطابق ڈی آئی خان میں بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ ڈی آئی خان سے پولیو کا تیسرا کیس ہے۔
پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں پولیو کا ایک کیس، پنجاب میں ایک، خیبر پختونخوا میں 10، سندھ میں 13 اور بلوچستان میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔