Time 08 نومبر ، 2024
پاکستان

پارا چنار: مرکزی شاہراہ کھلوانے کیلئے امن مارچ کے شرکا اور انتظامیہ کا جرگہ کامیاب

پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ کھلوانے کے لیے امن مارچ کے شرکا اور انتظامیہ کے درمیان جرگہ کامیاب ہوگیا۔ 

فریقین کے پاراچنار مرکزی شاہراہ کو محفوظ بنانے پراتفاق کے بعد سمیر کے مقام پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

قبائلی رہنما جلال بنگش کے مطابق پہلے مرحلے میں شاہراہ پر قافلےکی صورت میں آمد و رفت کی اجازت ہوگی اور مرکزی شاہراہ کو اگلے ہفتے سے آمد و رفت کے لیے کھول دیاجائےگا۔

شاہراہ پر اضافی چیک پوسٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے 12 اکتوبر کو مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی خدشات پر پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ بند کردی تھی۔

تقریباً ایک ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے لاکھوں آبادی اپنے علاقے میں محصور ہو گئی تھی، جس کی وجہ سےعلاقہ قبائل کی جانب سے امن مارچ اور دو روز سےاحتجاجی دھرنا دیا جارہا تھا۔

مزید خبریں :