09 نومبر ، 2024
سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے کے مقدمے میں شامل خاتون ماہین فیصل کا مؤقف سامنے آگیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں ماہین فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایف آئی اے نے مجھ پر ہتک عزت کا مقدمہ غلط قائم کیا ہے، جس دن یہ واقعہ پیش آیا میں لندن میں ہی نہیں تھی، ڈیڑھ برس قبل شادی کرکے دبئی منتقل ہوچکی ہوں۔
ماہین فیصل کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان میں میرے دور کے رشتہ داروں کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ان کے دروازوں پر میرے نام کے نوٹس چپکا کے جاتے ہیں،
ماہین فیصل کا کہنا تھا کہ میں ایسے واقعےکی مذمت کرتی ہوں،کبھی نہیں چاہوں گی کہ میرے ملک کی بدنامی ہو۔ میری اپیل ہے کہ میرے خلاف کیس کو ختم کردیا جائے۔