Time 11 نومبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کا سخت مؤقف، بھارت سے ٹیم نہ بھیجنے کی ٹھوس وجوہات جاننے کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کا سخت مؤقف، بھارت سے ٹیم نہ بھیجنے کی ٹھوس وجوہات جاننے کا فیصلہ
اگلے ایک دو روز میں حکومتی گائیڈ لائنز مطابق آئی سی سی کو خط لکھا جائیگا، پی سی بی نے قانونی مشاورت مکمل کرلی۔ فوٹو فائل 

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قانونی مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ایک دو روز میں آئی سی سی کو خط لکھے گا، آئی سی سی کو خط حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق لکھا جائے گا، بورڈ نے اس حوالے سے قانونی مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی سے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات کا پوچھے گا، پی سی بی حکومتی تجویز کے مطابق سخت ترین جواب دے گا اور اپنا مؤقف پیش کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے زبانی آئی سی سی کو چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کا بتایا، پی سی بی مطالبہ کرے گا کہ بھارتی بورڈ انکار کی وجہ لکھ کر دے، پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر بورڈز سے بھی رابطے کر کے اپنا مؤقف سامنے رکھے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی کو تحریری طور پر بھارتی فیصلے کا بتایا، آئی سی سی کے بتانے کے بعد پی سی بی نے حکومت سے رجوع کیا تھا۔

مزید خبریں :