Time 11 نومبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: حفیظ حکومت اور بورڈ کی جانب سے بھارت کیلئے منہ توڑ جواب کے منتظر

چیمپئنز ٹرافی: حفیظ حکومت اور بورڈ کی جانب سے بھارت کیلئے منہ توڑ جواب کے منتظر
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جاچکا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائےگی/ فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے  چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے معاملے پر سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کے منہ توڑ جواب کے منتظر ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ  کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جاچکا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائےگی، اس نئی پیشرفت کے بعد آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو متبادل پلان پرکام کرنا ہوگا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور یو اے ای میں میچز کرانا ہوں گے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی  قانونی مشاورت مکمل کرلی ہے جب کہ سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کے  منہ توڑ جواب کے منتظر ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی: حفیظ حکومت اور بورڈ کی جانب سے بھارت کیلئے منہ توڑ جواب کے منتظر

اس حوالے سے  ایکس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ دن کا خواب تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آ ئے گا، پاکستان محفوظ ملک ہے اور ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

حفیظ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کی میزبانی کررہا ہے لیکن بھارت کے لیے محفوظ نہیں ہے، حکومت اور پی سی بی کی جانب سے مضبوط اور حیران کن جواب کے منتظر ہیں۔

خیال رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔


مزید خبریں :