12 نومبر ، 2024
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
خراب فضائی معیار ہونے کے سبب لاہور صبح سویرے آج بھی دنیا اور ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس1045پر دیکھا گیا تاہم صبح 8 بجے لاہور میں ریکارڈ کیے گئے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 910 رہی۔
ادھر فضائی آلودگی میں ملتان دوسرے نمبر پر رہا جہاں 806 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔
دوسری جانب شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند، ایم 4 عبدالحکیم سے شیر شاہ تک بھی بند جب کہ ایم 5 شیر شاہ سے سکھر اور سیالکوٹ موٹروےکو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شدید دھند کے باعث 10 سے زائد پر وازیں بھی متاثر ہوئیں جس کے سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔