24 فروری ، 2013
پشاور… عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما اور سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ امن کے قیام کے خاطرطالبان پر اپنے شہداء کاخون معاف کرنے کیلئے تیارہیں،طالبان اورفوج سے اپیل ہے کہ بات چیت کیلئے دونوں سیز فائرکردیں،پشاور میں کی گئی گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ طالبان نے فضل الرحمان،نوازشریف،منورحسن کوحکومت کاضمانتی بننے کاکہاہے، طالبان کا ضمانتی کون ہوگا یہ اپی جگہ ایک سوال ہے۔نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے حاجی عدیل نے کہا کہ بہاولپورجنوبی پنجاب سے متعلق پیش کیے گئے بل کے1پیرا گراف سے اختلاف ہے،بل کے پیراگراف کے تحت کسی بھی صوبے کی حدودکوکم یازیادہ کیاجاسکتاہے،یہ بہت خطرناک ہے، اس پیراگراف کو نہیں مانتے،پیراگراف کومان لیاتوسندھ میں ایم کیوایم کراچی ،حیدرآبادکو الگ کردے گی۔