Time 12 نومبر ، 2024
کاروبار

ڈینش کمپنی پورٹ قاسم پر ڈیزل و پیٹرول کے بغیر چلنے والا پہلا ٹرمینل بنائے گی

ڈینش کمپنی پورٹ قاسم پر ڈیزل و پیٹرول کے بغیر چلنے والا پہلا ٹرمینل بنائے گی
دونوں ٹرمینل 100 فیصد سولربجلی اور الیکٹرک لفٹر سے چلیں گے، رواں ماہ کام شروع کریں گے : سی ای اواسکینز پاکستان— فوٹو:فائل

ڈنمارک کی اسکینز شپنگ کمپنی کراچی میں پورٹ قاسم پر ڈیزل و پیٹرول کے بغیر چلنے والا پہلا ٹرمینل بنائے گی۔

ڈنمارک کی اسکینز شپنگ کمپنی کراچی پورٹ قاسم پر آف ڈاک ٹرمینل میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ سی ای او اسکینز پاکستان عاصم سعید کے مطابق ڈینش کمپنی ڈیزلاور پیٹرول کے بغیر چلنے والا پہلا ٹرمینل شروع کر رہی ہے اور دونوں ٹرمینل 100 فیصد سولربجلی اور الیکٹرک لفٹر سے چلیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے لائسنس مل گیا، رواں ماہ کام شروع کریں گے اور جلد کسٹمز کلیئرنس اور کنٹینرز رکھنے کی معیاد میں لچک دکھائیں گے۔