Time 13 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو دھمکی دے کر 5 کروڑ مانگنے والا نغمہ نگار گرفتار

سلمان خان کو دھمکی دے کر 5 کروڑ مانگنے والا نغمہ نگار گرفتار
ملزم نغمہ نگار ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ بھارتی روپے گینگسٹر کے نام پرطلب کیے تھے: پولیس/ فائل فوٹو

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو دھمکی آمیزپیغام بھیجنےکےالزام میں  مزید ایک شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہےکہ ملزم نغمہ نگار ہے جس  پر الزام ہے کہ اس نے  اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ بھارتی روپے گینگسٹر کے نام پرطلب کیے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم نےاپنے گانےکی مشہوری کےلیےدھمکی آمیزپیغامات بھیجے تھے اور حالیہ مہینوں کے دوران سلمان خان کوکم ازکم 4 دھمکی آمیزپیغامات ملے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دے کر تاوان مانگنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کا بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کو متعدد بار جان سے مارنے اور کروڑوں روپے تاوان کی دھمکیاں  دے چکا ہے جب کہ سلمان خان کے قریبی دوست و سیاست دان بابا صدیقی کو بھی لارنس بشنوئی گینگ نے ہی قتل کیا۔


مزید خبریں :