13 نومبر ، 2024
اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کامعاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانےکا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پی آئی اےکی نجکاری سمیت مختلف امور پر غور اور سفارشات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پی آئی اےکی نجکاری کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے معاملات قوانین وضوابط اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہوں گے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے امور کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نجکاری نے ہدایت کی کہ پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کے لیے آئندہ پیشکش کا عمل بہتر سے بہتربنایاجائے۔