14 نومبر ، 2024
ترکمانستان میں جاری اشک آباد اوپن ٹینس میں پاکستان کے حسن عثمانی نے اپ سیٹ کردیا۔
حسن عثمانی نے پہلے راؤنڈ میں رمضانی اسماعیلو کو شکست دی تھی جس کے بعد اب پری کوارٹر فائنل میں حسن عثمانی نے سیڈ 8 ترکمانستان کے کھلاڑی کو شکست دے دی۔
حسن عثمانی نے ترکمانستان کے کریمگیلدی ویلیبیگاو کے خلاف4 ۔ 6 اور 3 ۔6 سے فتح حاصل کی۔
انڈر 14 کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں حسن عثمانی اب سیڈ 4 علی گیلدیو سے مقابلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے حسن عثمانی نے اشک آباد اوپن میں وائلڈ کارڈ اینٹری حاصل کی تھی۔