Time 14 نومبر ، 2024
دنیا

اسموگ سے بھارت میں بھی معمولات زندگی متاثر، نئی دہلی میں اسکول بند

اسموگ سے بھارت میں بھی معمولات زندگی متاثر، نئی دہلی میں اسکول بند
فوٹو: فائل

پاکستان کو متاثر کرنے والی اسموگ سے بھارت میں بھی معمولات زندگی متاثر ہونے لگے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بڑھتی اسموگ کے باعث تمام پرائمری اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے اور اسکولوں کو آن لائن کلاسز کے انعقاد کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئی دہلی اور اس کے اطراف میں تقریباً 3 کروڑ افراد رہائش پذیر ہیں جو  ہر سال سردیوں میں شدید فضائی آلودگی کا سامنا کرتے ہیں۔

نئی دہلی کو اپنی لپیٹ میں لینے والی اسموگ عام طور پر کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے اور فیکٹریوں اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھویں کے باعث پیدا ہوتی ہے۔

نئی دہلی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً شہر میں تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر علاقوں سے آنے والے ڈیزل انجن ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگائی جاتی ہے تاکہ آلودگی میں کمی لائی جاسکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی سپریم کورٹ نے صاف فضا کو بنیادی انسانی حق قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اقدامات کے لیے مرکزی اور ریاستوں حکومتوں کو احکامات بھی دیے تھے۔

مزید خبریں :