Time 15 نومبر ، 2024
پاکستان

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو آج پشاور طلب کرلیا

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو آج پشاور طلب کرلیا
فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو آج پشاور طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کریں گی اور بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام بھی ارکان اسمبلی تک پہنچائیں گی۔

اس سے قبل خبر زیر گردش تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے 13 نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو پشاور میں بلا کر میٹنگ کی اور انہیں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیے، بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کو حتمی منظوری کے لیے بشریٰ بی بی کا پابند کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے پارٹی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

بعد ازاں بشریٰ بی بی کی ترجمان نے ان کی سیاست میں انٹری کی تردید کرتے ہوئے انہیں غیر سیاسی خاتون قرار دیا تھا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے کوئی سیاسی انٹری نہیں دی، سابق خاتون اول کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔

مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بار بار کہہ چکے ہیں بشریٰ بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوششیں کرنا اہلیہ کا فرض ہے۔

مزید خبریں :