Time 15 نومبر ، 2024
پاکستان

پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور: پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا اور لاہور آج بھی دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

خراب فضائی معیار کے باعث لاہور میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے آلودگی کے متاثرہ شہروں میں رحیم یار خان میں پارٹیکولیٹ میٹرز 826 پر آگئے جب کہ ملتان میں 710 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ، کینٹ اور اطراف میں حد نگاہ صفر ہوگئی جب کہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور، ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے جلال پور، ایم 11 لاہور  سے کامونکی اور لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل بند  کردی گئی۔

اس کے علاوہ آج سے 16 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، کے پی اور پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارش متوقع ہے جس سے اسموگ میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں :