Time 15 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

متھیرا کا سوشل میڈیا پر خود سے منسوب نازیبا ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا

متھیرا کا سوشل میڈیا پر  خود سے منسوب نازیبا ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا
حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ نازیبا ویڈیوز کو متھیرا سے منسوب کیا گیا تھا جو تیزی سے وائرل ہوئی تھیں/فوٹوفائل

ماڈل اور میزبان متھیرا نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی )  سے تخلیق شدہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ نازیبا ویڈیوز کو متھیرا سے منسوب کیا گیا تھا جو تیزی سے وائرل ہوئی تھیں تاہم اب ان وائرل ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

 ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں متھیرا نے لکھاکہ ’لوگ میرے نام اور میری فوٹو شوٹ تصویروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور اس میں جعلی چیزیں شامل کر رہے ہیں، شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں‘

متھیرا کا سوشل میڈیا پر  خود سے منسوب نازیبا ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا
اسکرین شاٹ

دوسری جانب انسٹاپر شیئر کی گئی اسٹوری میں متھیر انے لکھا کہ ’ یہ AI سے تیار کردہ ویڈیوز ہیں، درحقیقت میں ان گندی ویڈیو میں موجود نہیں، میرے جسم اور انگلیوں پر سب جگہ ٹیٹوز ہیں۔‘

ماڈل نے اپنی اسٹوری میں  بتایا کہ ’یہ 2 سال پرانی ویڈیوز ہیں جس کی وجہ سے میں نے  شدید پریشانی کا سامنا  کیا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔‘

متھیرا کا سوشل میڈیا پر  خود سے منسوب نازیبا ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا
اسکرین شاٹ

متھیرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے میرے کردار کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے کبھی بھی ایسی کوئی گندی ویڈیو نہیں بنائی، براہ مہربانی میری اسکرین پرسنالٹی کو خراب کرکے اور مجھے اس طرح پیش کرنے کی کوشش نہ کریں جو میں نہیں ہوں‘۔

مزید خبریں :