15 نومبر ، 2024
پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکولز کی چھٹیاں 24 نومبر تک بڑھا دی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مری کےسوا تمام اضلاع میں نجی وسرکاری اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی و سرکاری اسکولز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے بڑھتی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث صوبے کے تمام اضلاع کے نجی و سرکاری اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
صوبے کے تمام اسکولوں کو 17 نومبر تک مکمل بند رکھنے اور نجی اداروں کے نصف عملے کو آن لائن شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔