24 فروری ، 2013
لاہور…لاہور میں سول سوسائٹی کے ارکان نے نیب افسر کامران فیصل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لبرٹی مارکیٹ چوک میں مظاہرے کی قیادت مستقبل پاکستان پارٹی پنجاب کی صدر انسیہ بانو اور ارشد بخاری نے کی۔ کامران فیصل کی بہنیں، رشتہ دار اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے وزیر داخلہ رحمان ملک اور چیئرمین نیب کے خلاف نعرے لگائے اور کامران کی فیملی کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔