Time 19 نومبر ، 2024
کھیل

بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کا نہیں بتایا:چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل

بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کا نہیں بتایا:چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل
فوٹو: فائل

بھارت کے  پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے دستبردار ہونے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے لیکن بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بھارت کے فیصلے پر  چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے انکار کا نہیں بتایا،  ہمیں تاحال تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

سلطان شاہ نے کہا کہ ہمیں نہیں علم کہ انہوں نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے،  بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

مزید خبریں :